پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایک سال کیلئے آکر کیسے ڈوبتی معیشت کو سہارا دینگے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کس نے کہا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وہ آئیں گے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کس نے کہا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وہ آئیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اپنا نام لینے والوں کا شکر گزار ہوں، اس سے متعلق پارٹی قیادت اور نواز شریف مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد آئینی اور سیاسی حق ہے، اس کے استعمال سے کوئی نہیں روک سکتا، عدم اعتماد کی تحریک کب آئے گی؟ وقت آنے پر بتا دیں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے لیے لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی کے سامنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ق نے سابق صدر آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا، اپوزیشن سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگ لی۔
ق لیگ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
Comments are closed.