کس رکن اسمبلی نے اجلاسوں کے دوران سب سے زیادہ شرکت کی؟ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ملک کی پندرہویں قومی اسمبلی سے متعلق کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
فافن رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی بیگم طاہرہ بخاری نے سب سے زیادہ 98 فیصد اجلاسوں میں شرکت کی، پیپلز پارٹی کے نوابزادہ افتخار احمد 96 ، جماعت اسلامی کے مولانا اکبر چترالی 95 فیصد اجلاس میں حاضر رہے۔
رپورٹ کے مطابق مسرت مہیسر 94 فیصد، امجد فاروق 94، رانا شمیم 93، نثار چیمہ 92 فیصد اجلاس میں شریک ہوئے، شاہدہ اختر علی 92، شمیم آرا 92، ندیم عباس 92 فیصد اجلاسوں میں حاضر رہے۔
فافن رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو 23 فیصد، اسعد محمود 50 فیصد، امیر حیدر ہوتی 20 فیصد اجلاس میں شریک ہوئے۔ طارق بشیر چیمہ 55، خالد مقبول 28، افضل ڈھانڈلا 59 فیصد اجلاسوں میں شریک ہوئے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کے 7 فیصد اجلاسوں میں شریک ہوئے، شاہ محمود قریشی 30، غوث بخش مہر 56، خالد مگسی 74 فیصد اجلاسوں میں شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف 68 فیصد، شاہ زین بگٹی 44 اور اختر مینگل 16 فیصد اجلاسوں میں شریک ہوئے۔
Comments are closed.