منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

کسی کے مقدسات کی توہین کو آزادی اظہار کہنے پر لعنت بھیجتے ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ کسی کے مقدسات کی توہین کو آزادی اظہار کہنے پر لعنت بھیجتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ سوئیڈن واقعے پر دو ارب سے زائد مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہوئے۔ احترام انسانیت کے فروغ پر اپنی آواز اٹھائی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں، سویڈن حکومت فوری ایکشن لے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلمان انبیا اور ناموس کے تحفظ پر ایمان رکھتے ہیں، قرآن اور ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ گستاخی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، ایسے واقعات نہ روکے گئے تو عالمی سطح پر تصادم شروع ہوسکتا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید، توریت اور انجیل کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ قرآن مجید کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔

عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ توہین مذہب سے متعلق عالمی سطح پر قانون بننا چاہیے، روک تھام نہ کی گئی تو عالمی انتشار کو کوئی نہیں روک سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.