جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

کسی کے احتجاج، لانگ مارچ یا دھرنے پر اعتراض نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کے احتجاج، لانگ مارچ یا دھرنے پر اعتراض نہیں۔

راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ایک حق احتجاج کرنے کا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب زیادہ لوگ اکٹھے ہوں تو خطرہ ہوتا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم سیکیورٹی دیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مارچ 2021 کے بعد کسی الیکشن میں فوج یا آئی ایس آئی کی مداخلت کا ثبوت ہے تو لائیں۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اسلام آباد آنا اور احتجاج کرنا آئینی حق ہے، پاکستان میں عدم استحکام نہیں آنے دیں گے، آرمی چیف نے کہا تھا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے نہیں دیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے گی، آرمی چیف نے جو کہا وہ بالکل ٹھیک ہے، آئین نے جو حقوق دیے ہیں ان کی حدودبھی متعین کی ہیں،تمام ممالک میں جمہوری اجتماع ہوتے ہیں۔

لاہور، اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے…

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے حکومت مخالف لانگ مارچ کو لیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایوان وزیرِ اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو لانگ مارچ کر رہا ہوں، یہ مارچ ہم نے پہلے شروع کر دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کی صبح 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے پی ٹی آئی کا حکومت مخالف لانگ مارچ شروع ہو گا، ہمارا مارچ پُرامن احتجاج ہو گا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.