سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم کسی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں جائیں گے۔ نہیں سمجھتا کہ الیکشن میں تاخیر ہوگی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد پنجاب کے دورے پر آرہے ہیں، 17 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کے پنجاب میں بھی جلسے ہوں گے، اتحاد بنانے کے بجائے ہم عوام کی عدالت میں جارہے ہیں۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے اپنے نظریات ہیں، ہم اپنے پروگرام کے تحت چل رہے ہیں، کسی چور دروازے کے ذریعے ہم اقتدار میں نہیں جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی سے متعلق کوئی تحفظات نہیں ہیں، سیکیورٹی اپنی جگہ لیکن ہم الیکشن کےلیے باہر نکلیں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ اچھی بات ہے اگر ٹرانسجینڈر بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
Comments are closed.