چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ ہمیں کوئی خدشہ نہیں جسے خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے، ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جیتنے کے بعد منشور کا خیال نہیں رکھا، کوشش ہوگی کہ ہر حلقے سے امیدوار سامنے لائیں۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ایک حلقے میں الگ بات کریں اور دوسرے میں الگ یہ دھوکا ہے، میری ایک زبان ہے کسی پارٹی سے سیاسی اتحاد نہیں کروں گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد کے حق میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے، صوبے میں جو ترقی دیکھ رہے ہیں وہ میری مرہونِ منت ہے۔
Comments are closed.