gay hookup apps nz galaxy s10 stereo hookup hookup Millerton a v hookup on xbox 360

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کسی وزیراعظم کے تحائف بیچ کر پیسےکمانے کا یہ پہلا موقع ہے، احسن اقبال

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی بھی وزیراعظم کے توشہ خان سے تحائف بیچ کر پیسےکمانے کا یہ پہلا موقع ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ایک گھڑی نہیں پاکستان کی عزت بیچی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سات سال سےعمران خان قوم کو جواب نہیں دےرہے، فارن فنڈنگ کے معاملے پر خان صاحب جواب دیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اب وقت آگیا ہےخان صاحب کو جواب دینا ہوگا۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ صدر کے خلاف عدم اعتماد کو قانونی تقاضوں کے بعد لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف قواعد کے خلاف 14کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری ، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر انہیں کوئی اچھا الزام ڈھونڈنے کا کہہ دیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے گھڑی تحفے میں دی اور وہ سابق وزیراعظم نے حکومت سے خرید کر باہر جاکر فروخت کردی تو اس میں کیا جرم ہوا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا یہ عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں اتنے ہی یہ خود گندے ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.