best hookup subredduts hookup Hawleyville edf8329we cctv grindr hookup tampa daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کسی نے عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی نہیں کی، محمد عامر

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ عالمی باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ کا ٹائٹل جیتنے پر ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر کی بدقسمتی سے کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ مڈل ایسٹ کا ٹائٹل جیتنے پر آبائی شہر گلگت بلتستان کی حکومت نے بھی عثمان وزیر کو نظر انداز کیا۔

محمد عامر نے عثمان وزیر کو حوصلہ دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عثمان وزیر فکر نہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں۔

باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے بدھ کو دبئی کے باکسنگ ایرینا میں یوگینڈا اور تنزانیہ کے باکسرز کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل حاصل کیے۔

باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے دبئی کے باکسنگ ایرینا میں یوگینڈا اور تنزانیہ کے باکسرز کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل حاصل کیے تھے۔

گلگت بلتستان کے باکسر عثمان وزیر نے 66 کلو گرام کیٹیگری کی ویلٹر ویٹ فائٹ میں تنزانیہ کے روسٹا کو شکست دے کر مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.