چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ کسی طاقت کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون کو یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانےکی کسی بھی کوشش کو دونوں ملک ناکام بنادیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چینی باشندوں، پراجیکٹس اور تنظیموں کی سیکیورٹی مضبوط کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پاکستان کراچی حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور تحقیقات کررہا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان، چین دہشت گردوں کے ہاتھ کاٹنے اور اُنہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
Comments are closed.