اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں شرکت اور ووٹ دینے سے کسی رکن اسمبلی کو نہیں روکا جا سکتا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ پہلا سوال یہ ہے کہ اس ووٹ کی آئینی اور قانونی اہمیت کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ووٹ کو کاؤنٹ ہونا چاہیے یا نہیں اس حوالے سے ابہام موجود ہے۔
دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور شعبہ قانون سے قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے مشاورت کی جس میں اسپیکرنے رائے طلب کی کہ کیا منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاسکتا ہے؟ اس پر اسپیکرکو جواب ملاکہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے،یہ قانون واضح ہے۔
Comments are closed.