بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں، گورنر بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں، پرویز الہٰی اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے۔

لاہور میں غیر ملکی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ امید ہے عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی رائے بدل لیں گے، وزیر اعلیٰ کے  پاس اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے کا اختیار ہے۔

 بلیغ الرحمان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی سمری ملنے کے بعد 48 گھنٹوں میں فیصلے کا اختیار ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے گھبرانے والی نہیں ہے، ہم ہر وقت عوام کے پاس جانے کو تیار ہیں، نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے پر جلد پاکستان آ جائیں گے، عمران خان کا سازش کا بیانیہ دفن ہو چکا۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ عمران خان سے صدر مملکت اور اسحاق ڈار کے ذریعے رابطے ہیں، صدر مملکت میرے مہمان ہیں، ان سے ملاقات ہوتی ہے تو باتیں بھی ہوتی ہیں، بیک ڈور مذاکرات کی باتیں پبلک نہیں کر سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.