dknight magicbox ii bluetooth hookup best totally free hookup app hookup sites like craigslist being honest about wanting hookup reddit hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کسی بھی وقت عام انتخابات کرانے کو تیار ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حکام نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت عام انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔

لاہور سے ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق فوری عام انتخابات کی طرف جانا پڑا تو نومبر2021 کی لسٹیں استعمال کریں گے۔ 

ذرائع نے مزید کہا کہ فوری الیکشن نہ کرانا پڑے تو مئی 2022 میں تیار کی جانے والی لسٹیں استعمال کی جائیں گی۔ نومبر 2021  کی ووٹرز لسٹوں کے تحت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 99 ہزار ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2 صورتوں میں کرانا ہوتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت اسمبلی مدت پوری ہونے پر الیکشن کرائے جاتے ہیں۔ 

دوسری صورت یہ ہے کہ آرٹیکل 58 اور 112کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کرائے جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں نگراں حکومتیں 90 دن کے اندر الیکشن کراتی ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ رواں اور آئندہ ماہ غیر مصدقہ ووٹوں کی تصدیق کا عمل جاری رہے گا اور مئی کے آخر میں نئی ووٹر لسٹیں تیار کر لی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.