اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک میں امریکی شہری اُس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں۔
اپنے بیان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ کسی کیس میں عدالتی کارروائی پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔
بیان میں کہا گیا کہ سفارتخانہ کسی کیس میں قانونی مشورے دینے کا حق نہیں رکھتا۔
مزید کہا گیا کہ سفارت خانہ اپنے شہریوں کی خیریت دریافت کر سکتا ہے جبکہ سفارت خانہ اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے وکلا کی فہرست بھی دے سکتا ہے۔
Comments are closed.