وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کا شکار لیڈر مہم جوئی کرسکتا ہے، دوران سفر، بازار میں یا کسی بھی جگہ کسی کا سامنا عمرانی باؤلوں سے ہوسکتا ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میں تمام پاکستانی شہریوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں۔
وزیر داخلہ نے لوگوں کو تلقین کی کہ عمرانی باؤلے اگر آپ پر غرانا یا کاٹنا شروع کردیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں, ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیو بنائیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمرانی باؤلا ایک ہو ایک سے زائد ہوں، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں، وہ ویڈیو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم کو ارسال کر دیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا، ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر عمرانی باؤلے پھر بھی اس دوران آپ سے ہاتھا پائی کریں تو اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کریں۔
Comments are closed.