وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی ایئر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی، تینوں ایئر پورٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نجکاری کے حوالے سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تینوں ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، اس وقت آمدنی ساڑھے 15 کروڑ روزانہ اور اخراجات 19 کروڑ روپے روزانہ ہے۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بیمار ادارہ ہے لیکن اس کی بہتری کی گنجائش موجود ہے، ہم بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافروں میں پی آئی اے کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے اسٹاف کا رویہ بھی پہلے کی نسبت بہتر ہوا ہے۔
Comments are closed.