اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

کسی انسان یا ادارے کے سامنے نہیں جھکا، عمران خان

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نہ کسی انسان یا ادارے کے سامنے جھکا ہوں نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔

لاہور زمان پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں ہجوم کو ایک قوم بنتے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غلام قوم کوئی بڑا کام نہیں کر سکتی، زندہ قوم ہی اوپر جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو تباہ کیا ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، مجھے عوام کے جذبے اور جنون کا احساس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.