پاکستان کسٹمز نے 2 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا تحویل میں لے لیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بڑے شہروں سے اسمگل شدہ اشیاء قبضے میں لی گئیں۔
قبضے میں لی گئی اشیا میں چینی، یوریا کھاد، پاکستانی کرنسی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ایک ارب روپے مالیت کی 1637 ٹن چینی پکڑی۔
کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان اور کراچی نے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول قبضے میں لیا۔
Comments are closed.