جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

کسٹمز سروس کے 24 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی

کسٹمز سروس کے 24 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والے افسران ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز بن گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں علی اعجاز، حنا گل، شہزاد خان، جنید محمود اور نوید الرحمان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر خٹک، امان اللّٰہ سومرو، اسفند خان، صنم قریشی اور ساجد بلوچ کو بھی 19ویں گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں کلیم اللّٰہ، عثمان طارق، عمران افضل، اکبر جان اور شہزاد لیاقت بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.