جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

کسٹمز انٹیلی جنس کی کراچی میں کارروائیاں، اسمگل شدہ 4.4 کروڑ مالیت کا سامان ضبط

پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی میں کارروائی کر کے اسمگل شدہ 4.4 کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔

پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لگ بھگ 44 ملین مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول، ٹیمپرڈ گاڑیاں اور دیگر سامان ضبط کیا۔

ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی منظم اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کو کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے گلستان جوہر کے علاقے میں نگرانی کے بعد پکڑا۔

یہ گروہ ٹینکر میں پیٹرول مقامی پیٹرول پمپ پر ڈیلیوری دینے کے لیے پہنچا تھا۔ اس دوران (15،000 لیٹر) اسمگل شدہ پیٹرول برآمد کیا گیا۔

ایک اور کارروائی کے دوران 9000 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول بھی پکڑا گیا۔

ضبط کیے گئے اسمگل شدہ پیٹرول اور آئل ٹینکرز کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

نیشنل ہائی وے پر ملیر ہالٹ کے قریب پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ کے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق اور شوہر بال بال بچ گیا۔

ایک اور خفیہ اطلاع پر ایکشن لیتے ہوئے 6 این سی پی / ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے جن کی مالیت تقریباً 21.5 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

تیسری اطلاع پر عمل کرتے ہوئے لیڈیز سوٹ کپڑوں کے رولز کو ضبط کیا گیا ہے جن کی مالیت تقریباً 3.5 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.