صدر آل پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے 14 فروری سے ملک گیر کسان احتجاج کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے خالد کھوکھر نے کہا کہ گندم کی کاشت کے لیے کھاد نہیں ملی اور اب حکومت نے منی بجٹ میں زرعی اشیا پر نئے ٹیکس لگا دیے ہیں، کسان اتنے پریشان ہیں کہ ان کے بچے اسکول نہیں جاسکتے، اس لیے بچوں کے ساتھ احتجاج کریں گے۔
خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ کھاد اور ڈی اے پی کی کمی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی آئے گی اور اس سال بھی گندم درآمد کرنا پڑے گی۔
Comments are closed.