وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ سے کہا ہے کہ پاکستان میں کسانوں کو عالمی قیمتوں کے مقابلے میں 5 گنا سستی یوریا کھاد دستیاب ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کھاد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے یوریا کی تقسیم کےلیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، منافع خوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سالہ دور میں یوریا کھاد کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی ہے، یوریا کھاد کی پیداوار 6 اعشاریہ1 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ 2018ء سے پہلے یوریا کھاد کی پیداوار 5 اعشاریہ 5 ملین ٹن سے تجاوز نہیں کرسکی، کسانوں کو عالمی قیمتوں کے مقابلے میں 5 گنا سستی یوریا کھاد دستیاب ہے۔
Comments are closed.