بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرک: گیس لیکیج سے دھماکا، 6افراد زخمی

صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

گیس لیکیج کا واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں پیش آیا۔

جہاں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر 2 بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بانڈہ منتقل کیا۔

واقعے کے تشویش ناک حالت کے زخمیوں کو مزید علاج کےلیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.