پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا ہے کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی حالت غیر ہے۔
ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ اسپورٹس مین کو ملازمتیں دیں، اس میں اس کا ہی فائدہ ہے۔
ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےظہیر عباس کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کی روایت کو زندہ رکھنا چاہیے۔
سابق کپتان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی شاٹس اپنے سینئرز سے سیکھیں۔
موجودہ دور کی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے ایشین بریڈمین نے کہا کہ آج کل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس طرح کی شاٹس کھیلی جاتی ہیں وہ میں سیکھ نہیں سکتا تھا۔
Comments are closed.