وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کو سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے پر کھری کھری سُنا دیں۔
گزشتہ روز محمد حفیظ نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور وزیرِاعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’عمران خان ہمیشہ سے حقیقی لیجنڈ ہیں‘۔
اس ٹوئٹ پر سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔
Comments are closed.