بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے میں ہے، انگلش کرکٹر عادل رشید

برطانوی کرکٹر عادل رشید کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے میں ہے۔

عادل رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہائی والٹیج پاک بھارت ٹاکرے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’کرکٹ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے میں ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ ہوں تو کرکٹ ایک بورنگ گیم بن جائے گا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان مزید میچز دیکھیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.