بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے نجی اسکول کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے آپ کو بتائیں گے مزید کیا کرنے جارہے ہیں، بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم بہت اچھی کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں بیلنس ہونا بہت ضروری ہے، اسکولوں سے کہوں گا اپنی ویمن اور جونیئر ٹیمیں بنائیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن میزبان ٹیم دوسری اننگز میں بھی ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی جونیئر کنٹریکٹ آرہا ہے، انڈر11، انڈر 16 اور انڈر 19 کے بچوں کو کنٹریکٹ دیں گے۔

خیال رہے کہ دورہ بنگلادیش میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 8 رنز سے شکست دی جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے مات دی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.