جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا منفرد انداز میں اعلان

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ نے اتوار کی شب اسکواڈ کا منفرد انداز میں اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اسکواڈ کے فیملی ممبرز کی ویڈیو جاری کی گئی۔

کیوی کرکٹرز کی اہلیہ، بچوں، منگیتر اور دادی نے شرٹ نمبر کے ساتھ کھلاڑیوں کے نام بتائے۔

سوشل میڈیا پر اس منفرد اور انوکھے آئیڈیے کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔

نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی کین ولیمسن کریں گے جبکہ ٹوم لیتھم ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

سینئر پلیئر ٹم ساؤتھی چوتھی کو مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور گلین فلپس پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.