ایشیا کپ کیلئے منتخب 17 میں سے 14 پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ اسکواڈ میں برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
ورلڈکپ کے اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف اور بیٹر محمد حارث کا 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہونا مشکل ہے، محمد حارث اور ابرار احمد ریزرو پلیئرز کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان اور امام الحق شامل ہوں گے، افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر اور حارث رؤف بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
محمد وسیم جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور سلمان علی آغا بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق صبح سوا گیارہ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 رُکنی قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
Comments are closed.