پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

کرکٹ میچ میں امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے والا بےدردی سے قتل

بھارت میں ایک کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے والے تماشائی کو کھلاڑیوں نے بےدردی سے قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست اوڈیسا کے بہرامپور میں پیش آیا۔ 

کرکٹ میچ کے دوران امپائر نے ایک ٹیم کے کھلاڑی کو آؤٹ قرار دیا جس پر گراؤنڈ میں تلخ کلامی ہوئی، اس دوران وہاں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائی نے امپائر کے فیصلے کی حمایت کی جو اس کی موت کی وجہ بن گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق آؤٹ ہونے والی ٹیم کے کھلاڑیوں اور حامیوں نے اس شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثر شخص کو شدید زخمی حالت میں میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مذکورہ شخص کی شناخت لکی رؤت کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ انہوں نے ملزمان کی شناخت کرلی ہے جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا مفرور ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.