بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف نے پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے آج کے میچ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن بہت نروس ہے مگر میرا ایک مشورہ ہے کہ کرکٹ دیکھتے ہوئے سیاست، نفرت اور بحث و مباحثہ کرنے سے بچا جائے۔
محمد کیف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کے دن کو انجوائے کیا جائے اپنی ٹیم کی جیت پر جشن منائیں نہ کہ اپنے حریف کی شکست پر۔
بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھا جائے جنگ نہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، قومی 12 رکنی ٹیم میں شامل حیدر علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کھلاڑیوں کے جوش کے ساتھ تماشائیوں کا جنون بھی عروج پر ہے۔
Comments are closed.