جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کی منتظر

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کی منتظر ہے۔

اس حوالے سے صدر بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن سنہیاسس گنگولی نے کہا کہ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں پاک بھارت میچ ہوگا تو یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہوگا۔

سنہیاسس گنگولی نے کہا کہ پاک بھارت میچ سے بڑھ کر کوئی اور دلچسپ چیز نہیں ہوسکتی، ہم اس کے لیے تیار ہیں اور آئی سی سی کی ٹیم جائزہ لینے کے لیے آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کام ہو رہے ہیں اور پولیس حکام سے بات ہوئی ہے، وہ ہر مرتبہ سیکیورٹی دینے کے لیے تیار ہیں۔

صدر بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم بہت پراعتماد ہیں۔

یاد ر ہے کہ ایڈن گارڈنز کولکتہ نے سیمی فائنل سمیت 5 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرنی ہے۔ پاکستان ٹیم اگر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو پاکستان میچ کولکتہ میں کھیلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.