بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹ آسٹریلیا کی بورڈ میٹنگ، دورۂ پاکستان کی منظوری کا امکان

کرکٹ آسٹریلیا کی اہم بورڈ میٹنگ کل ہوگی، جس میں دورۂ پاکستان کی منظوری کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ میٹنگ میں آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان پر بھی بات ہوگی، اجلاس میں 24 سال بعد ہونے والے دورے کی منظوری کی توقع ہے۔

میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں کوچ جسٹن لینگر کو مزید توسیع دینا بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.