gay hookup apps nz hookup Wurtsboro NY burley bike hookup hookup agency in singapore gay hookup places in gloucester county nj hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کو ملاکر سہ فریقی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ نے پاکستان اور بھارت کو شامل کرکے اپنی سرزمین پر سہ فریقی سیریز کروانے پر تیار ہونے کا اشارہ دے دیا۔ 

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچز صرف آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ کے مقابلوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ 

ایسے میں پاکستان کرکٹر بورڈ (پی سی بی) چیئرمین رمیز راجہ نے ہر سال چار ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کروانے کا خیال پیش کیا تھا جس میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل تھیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ہر سال پاک بھارت ٹی 20 سیریز ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کہنا تھا کہ ان کے بورڈ نے اس پیشکش پر ابھی تک بات نہیں کی ہے لیکن وہ پاکستان اور بھارت کو لے کر اپنے ملک میں سہ فریقی سیریز کروانے کے لیے تیار ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے سہ فریقی سیریز کا تصور بہت پسند ہے، اور اس نے ماضی میں اچھا کام کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان ٹیمیوں کے میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہیں، آسٹریلیا میں پاکستانی اور بھارتی شہری بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔ 

ہوکلے کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جسے دنیائے کرکٹ دیکھنا چاہتی ہے اور اگر مزید کسی ایسے مواقع میں مدد کرسکیں تو ہم ایسا کرنا پسند کریں گے۔ 

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبورن کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.