کرکٹ امور کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس کی صدارت قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق کپتان انضمام الحق اور محمد حفیظ کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان راشد لطیف کو کمیٹی کے ابتدائی اجلاس میں بلایا گیا تھا۔
ایک اجلاس میں شرکت کے بعد راشد لطیف نے معذرت کر لی تھی، ان کی معذرت کے بعد انہیں آج کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک جنید ضیاء اور بورڈ کے دیگر افراد شامل ہوں گے۔
اجلاس میں آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو حتمی شکل دی جائے گی اور سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے تجاویز پر غور ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام معاملات منظوری کے لیے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو بھجوائے جائیں گے۔
Comments are closed.