چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ مستقبل میں پی سی بی کے کرکٹ امور مصباح الحق کے ساتھ مل کر انجام دیں گے۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ نئی قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق مصباح الحق سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مصبا ح الحق بورڈ کے تمام کرکٹ امور میں میری مشاورت کریں گے، آئی سی سی اجلاس میں مصباح الحق پی سی بی کی نمائندگی کریں گے۔
ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر میڈیا کے حوالے سے ابھی بات چیت چل رہی ہے، جلد پی سی بی کے دیگر معاملات کے حوالے سے اہم فیصلے کروں گا۔
Comments are closed.