قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان افغانستان کے عوام کی مدد میں پیش پیش ہیں۔
محمد رضوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، اور ساتھ جاری پیغام میں کہا کہ افغانستان کے بہادر عوام کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے، انہیں خوراک، رہائش، گرم کپڑے، ادویات وغیرہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مشتاق احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’مشتاق احمد کے ساتھ پاک افغان سرحد پر صورتحال کا مشاہدہ کرنا آنکھ کھولنے والا تجربہ تھا۔‘
محمد رضوان نے پرستاروں سے اپیل کی کہ افغانیوں کی مدد میں اپنا حصہ ڈالیں اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی مدد کریں۔
خیال رہے کہ محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1 ہزار 915 انٹرنیشنل رنز بنائے۔
رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ریکارڈ 1ہزار 326 رنز ایک سال میں بنائے۔
Comments are closed.