اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

کرکٹر افتخار احمد نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر آل راؤنڈر افتخار احمد نے بھی عمرے لی سعادت حاصل کر لی۔

افتخار احمد نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر احرام پہنے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ، رمضان جیسے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر خود خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔

افتخار احمد نے یہ بھی لکھا ہے کہ مبارک مہینے میں عمرے کی ادائیگی پر اللّٰہ تعالیٰ کا بہت شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ حارث رؤف اور فہیم اشرف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے جبکہ بابر اعظم بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

حارث رؤف اور بابر اعظم نے سعودی عرب سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.