پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈروں نے ملک کو خیراتی بنا دیا۔
اپر دیر میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ آج لگتا ہے سارا دیر جلسے کے لیے نکل آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کس نے بھکاری بنایا تھا؟ ملک کو ان لوگوں نے ہی اس حال میں پہنچایا تھا، ہمارا سب سے پہلا کام ان چوروں سے ملک کو صاف کرنا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے امریکی غلامی کے خلاف آواز اٹھائی تو مسئلہ بنا، کبھی کسی نے امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہا تو مسئلہ بنا، کپتان آپ کے لیے امریکا اور مہنگائی کے خلاف کھڑا ہوا ہے۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ عوام عمران خان کا ساتھ دیں تا کہ ملک سے چوروں کا خاتمہ کردیں۔
انہوں نے کہا کہ آج چوروں کا ڈرامہ دیکھا، تیل سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا، عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے مہنگائی پر قابو پایا۔
Comments are closed.