بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرپٹو کرنسی ریگولر کرنے کی درخواست سابقہ بینچ کو بھیج دی گئی

سندھ ہائی کورٹ نےڈیجیٹل کرپٹو کرنسی کو ریگولر کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کیس سابقہ بینچ کو بھیج دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس سابقہ بینچ کو بھیجا۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر…

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ کرپٹو کرنسی میں تو ہزاروں لوگوں کے ساتھ فراڈ ہوا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ کسی کے ساتھ فراڈ نہیں ہوا، مس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہم کیس سابقہ بینچ کو ارسال کر دیتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ جاپان نے کرپٹوکرنسی کو قانونی شکل دی ہے، جبکہ ایف آئی اے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹو کو امریکا اور دیگر ممالک کی طرح سوفٹ ویئر کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.