پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
علی محمد خان پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں سابق وزیرِ مملکت رہنے والے علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہیں۔
Comments are closed.