گوجرانولہ کی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق پرنسپل سیکریٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
محمد خان بھٹی کیس کے حوالے سے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کو آج ہی احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے جس کے بعد نیب کی ٹیم انہیں لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ نیب لاہور محمد خان بھٹی کے خلاف 12 ارب روپے کے کرپشن کیس کی انکوائری کر رہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.