انٹرنیٹ سرفنگ کے لیے استعمال ہونے والے براؤزرز گوگل کروم اور مائیکرو سافٹ ایج میں چوتھے درجے کی خامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اور مائیکرو سافٹ نے اپنے صارفین کو فوری طور پر براؤزرز کو اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اپنے بیانات میں ان کمپنیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے متعلقہ براؤزرز کو اپڈیٹ کردیا ہے اور صارفین کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہنگامی طور پر اپنے براؤزرز کو اپڈیٹ کرلیں۔
ان کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان براؤزرز میں آنے والی خامی کی وجہ سے ہیکرز صارفین کی سیکیورٹی کو متاثر کرسکتے ہیں۔
دونوں کمپنیوں کی جانب سے اس خامی کو چوتھے درجے کی قرار دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہیکرز آسانی کے ساتھ صارفین کو متاثر کرسکتے ہیں۔
ان کمپنیوں کی جانب سے ہدایت کی جارہی ہے کہ صارفین اپنے براؤزرز کو اپ ڈیٹ کریں، انہیں انسٹال کریں اور پھر براؤزرز دوبارہ چلائیں تاکہ وہ کسی بھی سائبر حملے سے محفوظ رہ سکیں۔
Comments are closed.