بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کروشیا میں یورو کا بطورِ کرنسی استعمال کب ہو گا؟

یکم جنوری 2023ء سے کروشیا میں یورو بطور کرنسی استعمال کیا جائے گا، اس حوالے سے یورپین کونسل نے درکار 3 مالیاتی قوانین کی منظوری دے دی ہے۔

کروشیا یورپین یونین میں یورو کو بطورِ قومی کرنسی استعمال کرنے والا 20 واں ملک ہوگا جس کی اب تمام برآمدی و درآمدی ادائیگیاں یورو میں کی جائیں گی۔

یورپین سینٹرل بینک نے کونسل کی جانب سے ان قوانین کی حتمی منظوری کے بعد کروشیا کی کرنسی کونا (Kuna) کی ایک یورو کے ساتھ شرح تبادلہ 7.53450 طے کر دی ہے۔

اس حوالے سے کروشیا کو جہاں آئے روز یورپ کے ساتھ کرنسی کے تبادلے میں اونچ نیچ سے نجات ملے گی تو وہیں کروشیا کے شہریوں کو ایک خوف ہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہو جائے گا کیونکہ تمام کاروبار اپنی آسانی کے لیے رقم کو ’راؤنڈ فگر‘ کر دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.