آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔
اسدالدین اویسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کرنا میرا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ درخواست گزار سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، امید ہے آل انڈیا مجلس پرسنل لاء بورڈ اور مذہبی تنظیمیں بھی اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔
خیال رہے کہ کرناٹک ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حجاب پہننا ایک ضروری مذہبی عمل نہیں ہے۔
کرناٹک ہائیکورٹ نے منگل کو تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔
Comments are closed.