بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے اسکولوں میں مذہبی ڈریس کوڈ پہننے کی ایک مرتبہ پھر مخالفت کردی۔
وزیر اعلیٰ کرناٹک نے کہا کہ ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے تمام اسکولوں کو کھولنےکا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی ڈریس کوڈ دونوں جانب سے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
وزیراعلیٰ کرناٹک نے کہا کہ تمام اسکول پیر سےکھل جائیں گے، کالجوں کو بعد میں کھولا جائےگا۔
واضح رہے کہ 12 فیصد مسلم آبادی والی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند بی جے پی کی حکومت ہے، جس نے 5 فروری کو ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ تمام اسکول انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گئے ڈریس کوڈ پر عمل کریں گے۔
ہندوتوا تنظیم کے گروہ نے کلاس میں گھس کر مسلم طالبات کو ہراساں کیا، جس کے بعد ریاست کے کچھ اسکولوں نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا تھا۔
اسکولوں میں باحجاب طالبات کے روکے جانے کے اس اقدام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، اپوزیشن جماعتیں اور ناقدین وفاقی اور ریاستی سطح پر بی جے پی حکومت پر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے اور تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگارہے ہیں۔
Comments are closed.