امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرناٹک کی مسلمان بیٹی نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلمان بہنوں، بیٹیوں کو حجاب پہننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی اقدار کی پاسداری امت کا فخر ہے، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ دنیا میں عیاں ہوچکا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، مودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری کی بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی حکمران مودی کے فسطائی ہتھکنڈوں کا کوئی جواب نہیں دے سکے، پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی کے حوالے کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے بےوفائی کی، کشمیریوں سے غداری کرنے والے حکمرانوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Comments are closed.