بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

کرناٹک اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے بی جے پی ارکان گرفتار

بھارتی ریاست کرناٹک کی اسمبلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ارکان کی معطلی کے خلاف اسمبلی کے باہر بی جے پی ارکان نے احتجاج کیا، سابق وزیراعلیٰ کرناٹک سمیت متعدد ارکان اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے پر بی جے پی کے 10 ارکان اسمبلی  کو اجلاس سے معطل کر دیا گیا تھا، معطلی کے خلاف بی جے پی ارکان نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کے خلاف کارروائی پر سابق وزیراعلیٰ کرناٹک بسو راج بومئی سمیت متعدد بی جے پی ارکان کو احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

بی جے پی ارکان نے پارلیمنٹ میں کھانے کاوقفہ نہ دینے پر ہنگامہ آرائی کی تھی اور ڈپٹی اسپیکر پر کاغذات پھینکے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.