بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرناٹک، خاتون ٹیچر نے حجاب پہننے کی پابندی پر استعفیٰ دے دیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں خاتون ٹیچر نے حجاب پہننے کی پابندی پر استعفیٰ دے دیا۔

خاتون ٹیچر نےحجاب پہننے پر پابندی پر استعفیٰ دیا اور کہا کہ حجاب اتارنے سے عزت نفس کو ٹھیس پہنچی ہے۔

کرناٹک کے وزیر بی سی ناگیش نے دعویٰ کیا کہ انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان نے وہاں کھڑے لڑکوں کو ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگا کر مشتعل کیا۔

یاد رہے کہ اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے دھرم سماج ڈگری کالج میں بھی حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کالج انتظامیہ نےڈریس کوڈنافذ کرتے ہوئےحجاب پر پابندی کا نوٹس چسپاں کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.