فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور مانچسٹر یونائٹڈ کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ انگلش کلب نے پرتگال کے اسٹار سے معاہدے کی تصدیق کردی۔
مانچسٹر یونائٹڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائٹیڈ واپس آرہے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے پر عبوری اتفاق ہوگیا، باقی معاملات ویزا، میڈیکل اور پرسنل ٹرمز سےمشروط ہیں۔
36 سالہ رونالڈو کی یووینٹس سے جانے کی خبریں پچھلے کئی ہفتوں سے گردش تھیں، جو آج اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ اُن کا یووینٹس سے معاہدہ اگلے برس موسم گرما تک تھا۔
اس سے قبل یووینٹس کے منیجر نے بھی تصدیق کی تھی کہ رونالڈو کلب سے مزید نہیں کھیل سکتے، یہی وجہ ہے کہ رونالڈو کو سیری اے میں ایمپولی کے خلاف میچ سے ڈراپ کردیاگیا ہے۔
Comments are closed.