جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ کر بچہ خوشی کے آنسو نہ روک سکا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک اور مداح کی خواہش پوری کر دی۔

سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی کلب کے ساتھ جاپان میں دوستانہ میچ کھیلنے کے بعد اپنی شرٹ پر دستخط کر کے ایک بچے کو دے کر اس کی خواہش پوری کر دی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹا بچہ کرسٹیانو رونالڈو کو اتنے قریب دیکھ کر حیران رہ گیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔

بچے کی اس محبت اور آنسوؤں نے کرسٹیانو رونالڈو کو اسے گلے لگانے پر مجبور کر دیا۔

بچے نے 38 سالہ اسٹار فٹبالر  سے اپنی قمیض پر دستخط کرنے کا بھی کہا جس کو کرسٹیانو رونالڈو نے فوراً ہی مان لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بچے کے پاس کھڑے ہو کر اس سے بات چیت بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.